چمن، 12 اکتوبر 2026: چمن بزنس فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین حاجی جلات خان اچکزئی کے وژن کے مطابق چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کابینہ کا اجلاس صدر حاجی محمد حنیفیاء خان، سینئر نائب صدر محمد مدثر خان اور نائب صدر مقصود خان کاکڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاک افغان چیمبر آف کامرس کے ڈائریکٹر حاجی محمد غنی، پاک افغان چیمبر آف کامرس کے نائب صدر و چمن چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر حاجی عبدالغفار اچکزئی، حاجی عبدالباری اچکزئی، حاجی داروں خان، نجب الدین اچکزئی سمیت دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چمن کے تاجروں اور نوجوانوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور چیمبر کے نظام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آن لائن ممبرشپ سرٹیفکیٹ، ممبرشپ اور چمن چیمبر (آئی ڈی کارڈ) اور آن لائن ویزا لیٹر حاصل کرنے کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ اب چیمبر کے ممبران اس کی ویب سائٹ کے ذریعے مذکورہ سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چمن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدید طرز کی آن لائن ویب سائٹ متعارف کرائی گئی ہے، جس کا مقصد چمن کے تاجروں اور سٹوڈنٹس حضرات کے لیے خدمات کو آسان، تیز اور جدید بنانا ہے۔ اس اقدام سے کاروباری برادری کو سہولت ملے گی اور چیمبر کے امور کو ڈیجیٹل نظام کے تحت مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

چمن بزنس فاؤنڈر گروپ کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجروں کی فلاح و بہبود، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

ccci-website-launch-1
ccci-website-launch-2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *